چین تائیوان آزادی بیان شی جن پنگ

تائیوان کی جانب سے آزادی کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، چینی صدر

چینی کے صدر شی جن پنگ کی تائیوان کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات

چینی کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مین لینڈ اور تائیوان ایک ہی چین کے دو حصے ہیں، تائیوان کی جانب سے آزادی کی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔

تائیوان کی اپوزیشن لیڈر کیومن تانگ نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر صدر شی نے کہا مین لینڈ اور تائیوان ایک ہی چین کے دو حصے ہیں۔ آبنائے تائیوان میں بدامنی کی بڑی وجہ تائیوان کی جانب سے آزادی کی کوشش ہے۔ جو ہم نہ تسلیم کریں گے اور نہ برداشت کریں گے۔

چینی صدر نے تائیوان سے آنے والی مصنوعات کا خیرمقدم کیا۔ تائیونی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ فضا میں پرندے اڑتے ہوئے اچھے لگتے ہیں میزائل نہیں اڑنے چاہیں۔