کمال خرازی انتقال

ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگئے

یکم اپریل کو امریکا اور اسرائیل کی بمباری میں کمال خرازی کو شدید زخم آئے تھے

ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سابق وزیر خارجہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ یکم اپریل کو امریکا اور اسرائیل کی بمباری میں کمال خرازی کی اہلیہ موقع پر ہی شہید ہوگئی تھیں جبکہ انہیں شدید زخم آئے تھے۔

ڈاکٹر کمال خرازی ایران کی اعلیٰ قیادت کے قریبی مشیر رہے۔ وہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر تھے اور اس سے قبل علی خامنہ ای کے بھی قریبی ساتھی رہ چکے تھے۔