اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 18 پیسے پر آ گیا،ای کیپ
دو روز اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 18 پیسے پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا تعلق طلب و رسد اور معاشی اشاریوں سے ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں بھی کرنسی مارکیٹ میں اسی طرح کی تبدیلیاں دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔