امریکا ایران مذاکرات اسلام آباد آج

نئی تاریخ رقم، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

امریکا سے مذاکرات کے لئے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔

رات گئے امریکا سے مذاکرات کیلئے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، اسپیکر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد میں وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کررہے ہیں۔ امریکی وفد میں نائب صدرجے ڈی وینس کے علاقہ اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کا کام فریقین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھانا تھا۔ دونوں جانب سے تعمیری سوچ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا تو مسائل خود بہ خود حل ہوتے جائیں گے۔

پاکستانی سفیر رضوان شیخ نے کہا کہ پاکستان اور عالمی برادری کی نیک خواہشات فریقین کے ساتھ ہیں۔ ہم سب پرامید ہیں کہ اس بات چیت کا کوئی معنی خیز نتیجہ سامنے آئے گا۔