فضائی آپریشن بحالی ایران امریکا مذاکرات

ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کے باعث فضائی آپریشن کی بحالی میں تیزی آگئی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 12 پروازیں خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہوئیں

ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کے باعث فضائی آپریشن کی بحالی میں تیزی آ گئی ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کےمطابق لاہورسمیت ملک بھرکےائیرپورٹس سےخلیجی ممالک کےلیےپروازوں کی آمدورفت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 12 پروازیں خلیجی ممالک کےلیےروانہ ہوئیں، اسی طرح کراچی سے16،اسلام آبادائیرپورٹ سے 18پروازیں اڑان بھر گئیں،ملتان سے 6 جبکہ پشاور سے 8 پروازیں خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہوئیں۔