اسحاق ڈار ایران امریکا مذاکرات پاکستان سہولت کاری

ایران امریکا کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

پاکستان دونوں ملکوں کےدرمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردارجاری رکھے گا، نائب وزیراعظم

ایران امریکاکےدرمیان جامع اورتعمیری مذاکرات کےمتعدددورہوئے،پاکستان دونوں ملکوں کےدرمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کاکردارجاری رکھےگا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبریفنگ دیتےہوئےکہامذاکراتی عمل میں شریک ایران اور امریکاکےوفود کا شکر گزار ہوں،دونوں ملکوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔

امریکی وفدنائب صدرجےڈی وینس کی قیادت میں پاکستان آیا،اسپیکرمحمدباقرقالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی،میں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈمارشل عاصم منیرنےمذاکراتی عمل میں معاونت کی،فریقین کی طرف سے پاکستان کے مثبت کردار کے اعتراف پر شکر گزار ہوں۔

امیدکرتےہیں دونوں ملک پائیدارامن اورخوشحالی کیلئےمثبت سوچ سےآگےبڑھیں گے،یہ ضروری ہے کہ دونوں ملک سیز فائر کے عزم پر قائم رہیں۔