ترک وزیر خارجہ آبنائے ہرمز سفارتکاری

ترک وزیرخارجہ حقان فدان کا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے سفارتکاری پر زور

سمندری گزرگاہ کو سفارتکاری کے ذریعے ہی کھولنے کی ضرورت ہے، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے سفارتکاری پر زور دیاہے۔

ترک وزیرخارجہ حقان فدان نےاپنےبیان میں کہا آبنائےہرمزکو بات چیت کےذریعےکھولنےمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے،مذاکرات میں نئےقواعظ وضوابط کےباعث مسائل پیدا ہوتےہیں،انٹرنیشنل فورس کو آبنائے ہرمزمیں کئی مشکلات درپیش ہیں،سمندری گزرگاہ کوسفارتکاری کےذریعےہی کھولنےکی ضرورت ہے۔

ترک وزیرخارجہ نےمزیدکہا امریکا اورایران جنگ بندی میں سنجیدہ ہیں،دونوں ملک جنگ بندی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں،جوہری مسئلےکا حل نہ نکلا تومسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔