مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی مثبت باتیں سامنے آئی ہیں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکا ایران مذاکرات کے تسلسل کی امید ظاہر کردی اور کہا کہ اسلام آباد ٹاکس کے بعد ماحول ٹھیک ہے ، کوئی منفی بات نظرنہیں آئی ، تمام مثبت باتیں سامنے آئی ہیں
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کےبعد ماحول ٹھیک ہے کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا،مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی مثبت باتیں سامنے آئی ہیں،امریکا، ایران کےدرمیان مذاکرات جاری رہنے کے چانسز اب بھی باقی ہیں، دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ہی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگلی نشست تک انشاء اللہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے،اللہ تعالیٰ پاکستان پر بڑا مہربان ہے، بھارت ہمای کامیابی سے جل بھن کر رہ گیا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیےکہ اس کی مہربانیاں جاری رہیں۔