حج ہدایت نامہ سعودی سم مفت

وفاقی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا

اس سال بھی عازمین حج کو سعودی موبائل سم مفت فراہم کی جائیں گی

وفاقی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

 اس سال بھی عازمین حج کو سعودی موبائل سم مفت فراہم کی جائیں گی، گزشتہ سال کی طرح عازمین کو سعودی سم کارڈ پاکستان میں ہی ملیں گے

ہدایت نامےمیں کہا گیا کہ عازمین حکومت کی فراہم کردہ سم  کے علاوہ کوئی اور سم نہ خریدیں، عازمین حکومت کی فراہم کردہ سم کےعلاوہ کوئی اورسم نہ خریدیں،ایک پاسپورٹ پر ایک ہی سعودی موبائل سم جاری ہوگی۔

وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےکہ 40 دن قیام کرنےوالوں کو 600 لوکل اور انٹرنیشنل منٹس ملیں گے،لانگ حج کرنے والےعازمین کو 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹابھی مفت ملےگا،شارٹ پیکیج والےحاجیوں کو 300 لوکل اور انٹر نیشنل کالنگ منٹ ملیں گے،مختصر حج کرنےوالے عازمین کی سم میں 25 جی بی ڈیٹا ہوگا۔