خریف فصلوں کے اہداف پاکستان

خریف فصلوں کے اہداف مقرر، ربیع کی فصلوں کا جائزہ بھی جاری

گندم کی پیداوار میں معمولی اضافہ، 2 کروڑ 93 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

وزارت غذائی تحفظ نے خریف فصلوں کے اہداف مقرر کر دیئے۔

دستاویزات کے مطابق ملک میں کپاس کی پیداوار کا ہدف 96 لاکھ 42 ہزار ٹن مقرر ہے، کپاس کا زیر کاشت رقبہ 21 لاکھ 60 ہزار ہیکٹر سے زائد رکھنے کا ہدف ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق گنے کی پیداوار کا ہدف 8 کروڑ 3 لاکھ 20 ہزار ٹن، چاول کی مجموعی پیداوار کا ہدف 91 لاکھ 70 ہزار ٹن مقرر ہے۔ مکئی کی پیداوار 97 لاکھ 74 ہزار ٹن تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

مونگ کی پیداوار کا ہدف 1 لاکھ 48 ہزار ٹن، ماش کی پیداوار کا ہدف 8 ہزار 460 ٹن، مرچوں کی پیداوار کا ہدف 1 لاکھ 46 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

مالی سال 2024-25 اور 2025-26 کی ربیع کی فصلوں کا جائزہ بھی جاری کردیا گیا، گندم کی پیداوار میں معمولی اضافہ، 2 کروڑ 93 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی، چنے کی پیداوار میں نمایاں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دال مسور کی پیداوار میں 10 فیصد کمی، آلو کی پیداوار میں 23 فیصد اضافہ ہوگیا۔

دستاویز کے مطابق پیاز کی پیداوار میں معمولی کمی، ٹماٹر کی پیداوار میں 12 فیصد کمی رہی، صوبہ پنجاب میں گندم کی پیداوار تقریباً مستحکم رہی، سندھ میں گندم اور چاول کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بعض فصلوں کی پیداوار میں معمولی کمی ہوئی، بلوچستان میں آلو اور پیاز کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔