جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی خبروں کا مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا،اسٹاک تجزیہ کار
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کل کی شدید مندی کے بعد شاندار ریکوری دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 4700 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی،انڈیکس میں پانچ حدیں بحال ہوگئیں،جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 339 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی خبروں کا مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا۔