ایل این جی بندش گیس قیمتوں اضافہ

آبنائے ہرمزکی بندش،ایل این جی کی درآمد رکنے سے ملک میں گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

درآمدی ایل این جی کی بندش سے گیس سیکٹر کا ریونیو شارٹ فال بڑھ سکتا ہے، ذرائع

آبنائےہرمزکی بندش کے اثرات پاکستان تک پہنچنےلگے،مئی تک آنے والےایل این جی کے 22کارگوز رک گئے، جس کے باعث ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے سے گیس بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ایل این جی کی درآمد رکنے سےملک میں گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے،درآمدی ایل این جی کی بندش سےگیس سیکٹرکاریونیو شارٹ فال بڑھ سکتا ہے،ریونیو اہداف پورےکرنےکیلئےگیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال سوئی گیس کمپنیوں کا ریونیو ہدف 852 ارب روپےسے زائد ہے،سوئی ناردرن کا ریونیو ہدف 515 ارب، سوئی سدرن کا ہدف 347 ارب روپے ہے،گیس کمپنیوں کو 40 فیصد سے زائد ریونیو فرٹیلائزرز پاور سیکٹر سے آتا ہے، کیپٹو پاور پلانٹس سی این جی سے بھی گیس سیکٹر کو زیادہ ریونیو آتا ہے،ٹیرف میں فرق کراس سبسڈی ختم کی گئی تو گھریلو صارفین کی گیس بہت مہنگی ہوگی۔

ذرائع کےمطابق درآمدی ایل این جی رکنے سے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے،پاور سیکٹر کو اضافی گیس دینے سے گھریلو سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی۔