پاکستان ثالثی کردار دفتر خارجہ بیان

پاکستان نے اوپن چیلنج قبول کیا اور متحارب ممالک میں مذاکرات کرائے،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہاہے، حسین اندرابی

ترجمان دفتر خارجہ حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہاہے، پاکستان نے اوپن چیلنج قبول کیا اور متحارب ممالک میں مذاکرات کرائے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا ثالثی کا مقصد خطے میں امن کا قیام ہے، پاکستان کی امریکا، ایران کشیدگی میں  کمی کیلئے تعمیری اور مثبت کوششوں کو تسلیم کیا گیا۔ پاکستان لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کے جرائم پیشہ افسر کرنل پروہت کی ترقی کی خبر دیکھی ہے، کرنل پروہت سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں ملوث تھا، یہ ترقی بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتی ہے۔