سونے کی قیمت میں کمی پاکستان فی تولہ

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہو کر 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے ہوگئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 33 ڈالرز گھٹ کر 4792 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔