سیکیورٹی تعیناتیاں اتوار کوصبح سویرے شروع کردی جائیں گی،ذرائع
امریکا اور ایران کے دورمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے غیر ملکی وفود کی کل اسلام آباد آمد کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفود کی آمد کا سلسلہ کل صبح سے شروع ہو جائے گا،متعلقہ اداروں کو وفود کی آمد کے حوالےسےآگاہ کر دیا گیا،سیکیورٹی تعیناتیاں اتوار کو صبح سویرے شروع کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں جاری ہیں، جڑواں شہر راولپنڈی میں آج رات 12 سے تمام کاروبار تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ریسٹورنٹس،پارکس،بیوٹی پارلرز،مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی ، سنوکرکلبز،جمز،پان شاپس،ہیئرسیلونز ،بینک اور بیکریاں بھی بند ہوں گی، پولیس نے تمام مارکیٹوں میں انتباہی نوٹس تقسیم کرنا شروع کر دیئے ، احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیا جارہاہے ۔