لاہور ہائیکورٹ زیادتی کیس سزا کالعدم

7 سال کی بچی سے زیادتی کیس میں 14 سال قید کی سزا کالعدم، ملزم کی رہائی کا حکم

ملزم کو لاہور کی سیشن کورٹ نے سال 2021 میں 14 سال قید کی سزا سنائی

لاہور ہائیکورٹ نے سات سال کی بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی چودہ سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا 

جسٹس شہرام سرور چوہدری نےملزم منورکی اپیل پر سماعت کی،ملزم کے خلاف تھانہ فیصل ٹاون پولیس نے سال 2018  میں مقدمہ درج کیا،ملزم کو لاہورکی سیشن کورٹ نے سال 2021 میں 14 سال قید کی سزا سنائی۔

وکیل اپیل کنندہ نےبتایا کہ ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں کیا پولیس نےمقدمے میں زیادتی کی دفعات تاخیر سے لگائیں جبکہ سرکاری وکیل نےملزم کی اپیل کی مخالفت کی اورکہا کہ سیشن کورٹ نے سزا قانون کے مطابق سنائی ہے،عدالت نے کاروائی کرتے ہوئےملزم کی اپیل منظور کرلی اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔