ہمیں پچھلے سندور کو بھول کراب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے، جنرل انیل چوہان
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان کیخلاف آپریشن سندور میں بدترین شکست کا بالواسطہ اعتراف کرلیا۔ نئی جنگ کا مضحکہ خیز بیان دے کر پُراعتماد نظر آنے کی ناکام کوشش نے ہزیمت اور بھی واضح کردی۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی اعتماد سے محروم باڈی لینگویج اور لڑکھڑاتی آواز نے شکست خوردہ ذہنیت عیاں کردی۔ آپریشن سندورمیں ہزیمت چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا آنے والے چیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلےسندورکو بھول کراب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا اپنی خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا، دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے نئے سندورکی بات دراصل اس امر کی غمازی ہےکہ ماضی کی شکست اور ہزیمت کو پسِ پردہ ڈالنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہے، اس لیے اس نوعیت کے بیانات خود کو اہم ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہیں اور یہ بھی ظاہر ہے کہ آپریشن سندورکی شکست سے بھارت نے کوئی سبق نہیں سیکھا کیونکہ اب کسی بھی مہم جوئی کا جواب پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت، موثراور فیصلہ کن ہوگا۔