امریکا ایران کشیدگی بھارت معیشت بحران

امریکا ایران کشیدگی، بھارت میں خوراک اور توانائی کی قیمتٓیں دوگنی ہوگئیں

بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے

امریکا اورایران کی کشیدگی کے باعث سب سے زیادہ متاثر بھارت ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اس جنگ کے باعث بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔

 الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خوراک اور توانائی کی قیمتٓیں دوگنی ہوگئی ہیں۔ گیس کی قلت کے باعث فیکٹریاں بند ہورہی ہیں اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

کئی کمپنیوں میں ملازمین احتجاجی مظاہروں پر اتر آئے ہیں۔ ناکہ بندی طویل ہونے کی صورت میں بھارت میں مزید لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔