عاطف نجیب فرد جرم شام

شام کے سابق صدربشار الاسد کے کزن اورسابق سکیورٹی چیف عاطف نجیب کےخلاف فرد جرم عائد

عاطف نجیب پر2011 کےاحتجاج کےدوران سیکڑوں مظاہرین کی ہلاکت کا الزام ہے

شام نےطویل عرصے تک حکمران رہنے والے بشار الاسد کے دور میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے خلاف عوامی سطح پر پہلی بارمقدمے کی سماعت شروع کر دی ہے،جو خانہ جنگی کے آغاز کے 15 سال بعد ہو رہی ہے۔

شام میں سابق صدراسد دور کےعہدیداروں کے خلاف پہلی عوامی عدالت کا آغاز ہوگیا ہے،بشار الاسد کے کزن اور سابق سکیورٹی چیف عاطف نجیب کےخلاف فردجرم عائد کردی گئی ہے،عاطف نجیب پر2011 کے احتجاج کےدوران سیکڑوں مظاہرین کی ہلاکت کا الزام ہے۔

مقدمہ اسد دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اہم کیس قرار دیا جارہا ہے۔