فزیکل ٹکٹس منگل سے نجی کوریئر کمپنی کی برانچز پر دستیاب
پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی۔
فزیکل ٹکٹس منگل سےکوریئر کمپنی کی مختلف برانچزپرملیں گے،جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 15 سو فرسٹ کلاس کا 2 ہزار اور پریمیم ٹکٹ 4 ہزار روپے میں ملے گا۔
وی آئی پی 6 ہزار،وی وی آئی پی 10ہزار اورگیلری ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے مقررکی گئی ہے،ایونٹ کا فائنل تین مئی کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔