عالمی منڈی خام تیل قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی جاری

امریکی کروڈ آئل 1.71 ڈالر کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل پر آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

امریکی کروڈ آئل 1.71ڈالرکمی کے بعد 100ڈالر فی بیرل پر آگیا،جبکہ برینٹ کروڈ آئل 2 فیصد کمی کے بعد 108 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے

دوسری طرف دنیابھرکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کارجحان دیکھاجارہاہے،جنوبی کوریاکی اسٹاک مارکیٹ کےانڈیکس میں ساڑھے 5 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا،شنگھائی اسٹاک مارکیٹ  کےانڈیکس میں ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوا،جاپان ،ہانگ کانگ ،نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ملائیشیا کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے۔