ترکش ایئرلائن طیارہ آتشزدگی کٹھمنڈو

کٹھمنڈو: ترکش ایئرلائن کے طیارے میں دوران لینڈنگ آتشزدگی

طیارے میں عملے کے 11 ارکان اور 277 مسافر سوار تھے

کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ترکش ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر میں آگ لگ گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے کے پچھلے ٹائر میں آگ کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران لگی، واقعے کے بعد ایئرپورٹ کو ایک گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا، واقعے کے بعد ترکش ایئرلائن کے طیارے  کو گراؤنڈ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے کے 11 ارکان اور 277مسافر سوار تھے، امدادی ٹیموں نے تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا، آتشزدگی کے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔