پاکستانی عازمین حج 2026 سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کے تقریبا 69 فیصد عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے

پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے

پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کے تقریباً 69 فیصد عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے جن کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 684 بنتی ہے،حج پروازوں کا سلسلہ اکیس مئی تک جاری رہے گا۔ 

سرکاری حج اسکیم کےتقریباً 81 فیصد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے،سرکاری اسکیم کے 97 ہزار 208  جبکہ 26 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین سعودی عرب میں موجودہیں،پی آئی اے،ایئربلیو، ایئرسیال اور سعودی ایئر لائنزحج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔۔۔

اسلام آباد،کراچی، لاہور،کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھر سے حج پروازیں جاری ہیں ،پاکستان سےمجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف سیکرٹری مذہبی امور کے ہمراہ پاکستان حج مشن کا دورہ کریں گے،ترجمان مذہبی امور کےمطابق حج مشن کی جانب سے عازمین کو رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔