پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند عیدالاضحیٰ 2026

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی27 مئی کو ہو گی

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالاضحی27 مئی کو ہو گی۔ سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی دن عید منائی جائے گی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔

مولاناعبدالخبیر آزاد نے موصولہ شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیا کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور عیدالاضحیٰ 27مئی بروز بدھ منائی جائےگی، مختلف مقامات سے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔