آبنائے ہرمز صورتحال آسٹریلیا جیٹ فیول چین

آبنائے ہرمز کی صورتحال، آسٹریلیا کا چین سے طیاروں کا ایندھن درآمد کرنے کا فیصلہ

چین سے جیٹ فیول کی 3 کھیپیں درآمد کریں گے، آسٹریلوی وزیراعظم

آسٹریلیا نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے پیش نظر چین سے طیاروں کا ایندھن درآمد کرنے کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنےبیان میں کہا ہےکہ چین سےجیٹ فیول کی تین کھیپیں درآمد کی جائیں گی تاکہ ایندھن کی فراہمی میں کسی ممکنہ خلل سے بچا جا سکے۔

انہوں نےکہاکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔