ٹرمپ ایران معاہدہ بیان

ایران کو معاہدہ کرنا ہی ہوگا،دوسرا کوئی راستہ نہیں،امریکی صدر

ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہی ہوگا، کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ کسی بھی طرح اب یہ معاملہ ختم کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیل کرلیتا ہے تو یہ سب کیلیے اچھا ہے۔ ورنہ وہ جانتے ہیں کہ کیا ہونا ہے۔ ایران میں سمجھدار لوگوں سے رابطے ہیں۔ چند روز تک ان کے جواب کا انتظار کریں گے۔ ہمیں درست جواب درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک معاہدہ نہیں ہوجاتا۔ ایران کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ امریکی صدر واضح کرچکے ہیں کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔ تہران پر بہت شدید حملہ بھی کرسکتے ہیں۔