ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات

ایران اور امریکا ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے

پاکستانی ثالثی میں ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات جاری

پاکستانی ثالثی میں ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کیلئے دونوں ممالک مجوزہ دستاویزات کا کا تبادلہ کررہے ہیں، ایرانی عہدیدار کے مطابق ڈرافٹ پر کام جاری،معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ بعض اہم نکات پر پیشرفت ہوئی،چندمعاملات اب بھی زیربحث ہیں۔

دوسری جانب رائیٹرز سے گفتگو میں ایرانی حکام نے بتایا کہ ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا تاہم ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات کم ہو گئے ہیں۔ ایران کا یورینیم افزودگی پروگرام، آبنائے ہرمز پر کنٹرول اب بھی اہم رکاوٹیں ہیں۔