کراچی: سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق صوبے بھر میں 26 سے 29 مئی 2026 تک عیدالضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی، عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری اور بلدیاتی اداروں پر ہوگا، ضروری خدمات کے ملازمین اور بجٹ کی تیاری میں مصروف عملہ چھٹیوں سے مستثنیٰ ہوگا۔