مناسک حج آغاز منیٰ عازمین

لبیک اللّٰہم لبیک،مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا، عازمینِ حج کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری

عازمین آج منیٰ میں قیام کے بعد منگل کے دن میدان عرفات روانہ ہوں گے

لبیک اللّٰہم لبیک،مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا، عازمینِ حج کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

عازمین آج منیٰ میں قیام کریں گے، جبکہ منگل کے روز میدانِ عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔

9 ذوالحجہ کو خطبۂ حج کےبعد حجاج کرام ظہر اورعصر کی نمازیں اپنےخیموں میں ادا کریں گے،وقوفِ عرفات کےبعد مغرب کی نماز ادا کیےبغیرمزدلفہ روانگی ہوگی،جہاں مغرب اور عشا کی نمازیں اکٹھی ادا کی جائیں گی،حجاج کرام رمی کے لیے مزدلفہ سے 70 کنکریاں جمع کریں گے۔

10 ذوالحجہ کی صبح بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کی رمی ادا کی جائے گی، جس کے بعد قربانی اور حلق یا قصر کے ذریعے حجاج احرام سے باہر آ جائیں گے۔

10 سے 12 ذوالحجہ کے دوران حجاج کرام طوافِ زیارت اور سعی مکمل کریں گے، جبکہ ایامِ تشریق میں جمرات کو کنکریاں مارنے کا عمل بھی جاری رہے گا۔

منیٰ اور عرفات میں موسم شدید گرم ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق یومِ عرفہ پر بھی درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔