جنگ مسلط کی گئی تو یہ خطے کی سرحدوں سے باہر پھیل جائیگی، ترجمان ایرانی فوج
ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے اپنے بیان میں کہا کسی بھی نئی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ شدت سےدیں گے۔
ترجمان ایرانی فوج نےاپنےبیان میں کہاجنگ مسلط کی گئی تویہ خطے کی سرحدوں سےباہر پھیل جائیگی، دشمن کسی بھی مہم جوئی سے گریز کرے،ایران ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کےترجمان ابراہیم رضائی نےکہامذاکراتی ٹیم فاتح طاقت کی پوزیشن میں مذاکرات کرنےچاہییں،جنگ کاحقیقی اورفیصلہ کن فاتح بہادرایرانی قوم تھی اوررہےگی،ایران کو اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم رہناچاہیے،ایران اپنی ریڈ لائن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے جاری بیان میں کہاامریکا نے 40روزہ جنگ کے دوران ایرانی شہریوں جدید ہتھیار استعمال کئے،ایئر برسٹ میزائلز سے تیزی سے ذرات نکلے،جنہوں نے پورے علاقے میں تباہی پھیلا دی،ان میزائلوں کا استعمال اسپورٹس ہال پر کیا گیا،جس میں 24شہری شہید ہوئے،امریکا کا یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔