بدلتےعلاقائی و عالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی چٹان کی طرح رہی ، مشترکہ اعلامیہ
وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چینی ہم منصب لی چیانگ کی دعوت پر چین کا 4 روزہ سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور باضابطہ مذاکرات بھی کیے۔
دونوں ممالک نےاسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اورعلاقائی و عالمی امور پر وسیع اتفاق ہوا،دونوں فریقین نےپاک چین دوستی کو دونوں ممالک اورعوام کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدلتے عالمی و علاقائی حالات کے باوجود یہ تعلق چٹان کی طرح مضبوط ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی اور صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژو کا دورہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف چین کا چار روزہ دورہ مکمل کرکےوطن روانہ ہوگئے،چینی وزارتِ خارجہ کی نائب وزیراورچین سی ای ای سی تعاون سیکرٹریٹ کی سیکرٹری نے الوداع کیا۔