آزاد کشمیر سیاحتی ایڈوائزری

آزاد کشمیر میں احتجاجی کال، سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

باہر سے آئے افراد 5 جون کی شام تک آزاد کشمیرکی حدودچھوڑ دیں، ایڈوائزری

احتجاج کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر  نے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق سیاح 9 جون کے احتجاجی کال کے پیش نظر 5 سے 20 جون تک آزاد کشمیر میں سفر، داخلے سے اجتناب کریں۔

حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں سیاحت و دیگر مقاصد کیلئے آئے افراد سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ 5 جون کی شام تک آزاد کشمیر کی حدود چھوڑ دیں تاکہ انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔