آبنائے ہرمز کشیدگی ایرانی ڈرونز

آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، امریکی سینٹرل کمانڈ کا دو ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

یہ ڈرونزعالمی سمندری ٹریفک کے لیے ممکنہ خطرہ تھے،دفاعی کارروائی کرتے ہوئے انہیں مار گرایا گیا، امریکی فوج

آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، امریکی سینٹرل کمانڈنے دو ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔

سینٹکام کےمطابق مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج نےآبنائے ہرمزمیں بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے لیےخطرہ بننے والے دو ایرانی یک طرفہ حملہ آورڈرونز کو تباہ کیا۔

امریکی فوج کاکہنا ہےکہ یہ ڈرونزعالمی سمندری ٹریفک کے لیےممکنہ خطرہ تھے،جس پردفاعی کارروائی کرتےہوئےانہیں مارگرایا گیا۔

سینٹکام نےاپنے بیان میں کہاکہ خطےمیں موجود امریکی افواج مکمل طورپرچوکس اورتیارہیں،جبکہ ایرانی جارحیت کے خلاف دفاعی اقدامات جاری رکھنے کے لیے اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔