پاکستان ثالثی کردار چین بیان

پاکستان قابل اعتماد ثالث ہے،ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کےکردارکو سراہتے ہیں، چین

تمام اختلافات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، چینی سفیر

ایران میں تعینات چینی سفیر کانگ پیوو نے پاکستان کو ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے لیے ایک قابل اعتماد ثالث قرار دیا۔

ایران میں تعینات چینی سفیرکانگ پیوو نےکہا کہ ایران کےخلاف امریکا اوراسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجےمیں پیدا ہونے والی کشیدگی کا حصہ ہیں، اور تمام تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے

چین ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا چین کا خطے میں کوئی ذاتی مفاد نہیں اور وہ ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے،مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے۔