متاثرہ ڈاکٹر تقریباً 13 فیصد جھلس چکی ہیں،ہسپتال ذرائع
کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کے بعد متاثرہ ڈاکٹر کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کےمطابق خاتون ڈاکٹرکی حالت خطرے سے باہر ہے،تاہم انہیں ابتدائی طبی امداد اور مختلف ٹیسٹوں کے بعدپلاسٹک سرجری وارڈ میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے,ذرائع نےبتایا کہ متاثرہ ڈاکٹر تقریباً 13 فیصد جھلس چکی ہیں، جبکہ ان کی آنکھیں بھی متاثر ہوئی ہیں تاہم بینائی محفوظ ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے اور انکے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم خدمات انجام دے رہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً او پی ڈی اور وارڈز میں ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کر دیا۔