بیروت اسرائیلی فضائی حملے

بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری

حملے کا حکم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دیاتھا،اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی طیاروں نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات بمباری کی ہے، حملے کا حکم وزیراعظم نیتن یاہو نے دیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیروت میں 2 رہائشی اپارٹمنٹس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، امریکا کو بیروت پر حملے سے پیشگی آگاہ کیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ایرانی دھمکی کے بعد نیتن یاہو نے بیروت پر حملے کا حکم واپس لیا تھا، بیروت پر حملہ ممکنہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر صور اور اس کے اطراف کے علاقوں کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ یفتاح اور راموت نفتالی کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے والے دو راکٹوں کو روک لیا گیا ہے۔ لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔