ڈیل کے بجائے کوئی اور راستہ بھی اپنانا پڑا تو جیت ہماری ہوگی، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، ڈیل کے بجائے کوئی اور راستہ بھی اپنانا پڑا تو جیت ہماری ہوگی۔
امریکی ٹی وی این بی سی سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کو ہم نے چند معزز شخصیات کی درخواست پر نافذ کیا تھا، خاص طور پر پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم نے اہم کردار ادا کیا، اوراب ہم ایک معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ میں نہیں چاہتا لبنان ایران کے ساتھ قلیل مدتی معاہدے کا حصہ ہو۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ناکہ بندی انتہائی موثر رہی ہے، ایران کو روزانہ 400 سے 500 ملین ڈالر کا نقصان ہورہاہے، ابتدائی ڈیل کے تحت نہ ایران کے منجمد اثاثے جاری کروں گا نہ پابندیاں اٹھاؤں گا، اگر ابتدائی معاہدے کے بعد ایران کا رویہ ٹھیک رہا تو اس پر سوچا جاسکتا ہے۔