آزاد کشمیر سیاسی صورتحال ملاقات مؤخر

آزاد کشمیرکی موجودہ سیاسی صورت حال ، صدر مملکت سے شہباز شریف کی ملاقات موخر

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

آزاد کشمیرکی موجودہ سیاسی صورت حال اہمیت اختیار کرگئی ۔ ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات موخر ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی آج  وفاقی بجٹ کےمتعلق ملاقات ہونا تھی ۔ لیکن بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ۔ تاہم وزیراعظم  سے بلاول بھٹوکی ملاقات کا وقت تاحال طے نہیں ہوا ۔