اسرائیلی حملہ ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس

اسرائیلی فضائیہ کا ایران کے ماہشہر میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ

حملے میں پلانٹ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا،ایرانی میڈیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران پر  نئے حملوں کا آغاز کردیا، اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے ماہشہر میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیل نے ایران کے جنوب مغرب میں واقع شہر ماہشہر میں ایک پیٹروکیمیکل تنصیب کے متعدد اہم مقامات پر حملے کیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں پلانٹ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج اور ایرانی سرکاری میڈیا دونوں نے ہی اس اہم تنصیب پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج فارس کے شمالی ساحل کے قریب واقع اس صنعتی کمپلیکس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔