امریکا نیٹو فوجی اثاثے کمی

امریکا کا نیٹو کو فراہم کیے جانے والے فوجی اثاثوں میں نمایاں کمی پر غور

یورپ میں تعینات لڑاکا طیاروں کی تعداد 150 سےکم کرکے تقریباً 100 کرنے کی تجویز زیر غور ہے

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نیٹو کو فراہم کیے جانے والے فوجی اثاثوں میں نمایاں کمی پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ یورپ میں تعینات لڑاکا طیاروں کی تعداد 150 سےکم کرکے تقریباً 100 کرنے کی تجویز زیر غور ہے،اسی طرح ایندھن بھرنے والے طیاروں کی تعداد میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اہم فوجی اثاثوں کو یورپ سے دیگر اسٹریٹجک مقامات پر منتقل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔