وفاقی بجٹ منظوری تنخواہ اضافہ

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دو فیز میں اضافہ کرنے کی تجویز

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ میں نئے مالی سال کے بجٹ پر وزیر خزانہ نے دوران بریفنگ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کی تجویز سامنے رکھ دی۔  

اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویزپر غور کیا گیا، سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں میں دو فیز میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7،7 فیصد اضافے کی تجویز کی منظوری دیدی گئی، وفاقی وزیر رانا تنویر نے تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تصدیق کر دی۔