ایران نے تجارتی جہازوں پر متعدد یک طرفہ حملہ آور ڈرونز لانچ کیے، امریکی فوج
آبنائے ہرمز کے قریب سیرک اور قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،ایران نے تجارتی جہازوں پر متعدد یک طرفہ حملہ آور ڈرونز لانچ کیے،امریکی افواج نےمتعدد ایرانی ڈرونز مارگرائے، ایرانی ڈرونز تجارتی آمدورفت کےلیے خطرہ تھے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران معاہدہ نیتن یاہو کے لیے بڑا سیاسی دھچکا بن سکتا ہے، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو معاہدے سےمتعلق آگاہ کردیا،اسرائیل کے اندر مجوزہ معاہدے پرسیاسی بحث شدت اختیارکرگئی،نیتن یاہو ایران کےبنیادی ڈھانچے پر بڑے حملوں کےخواہاں تھے،امریکی صدر نےاسرائیلی منصوبہ آخری وقت میں روک دیا،اسرائیل کو ایران معاہدے پر تحفظات اورجوہری پروگرام پر تشویش ہے۔