ایران افزودہ یورینیم ذخیرہ سیل

ایران نے افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو سیل  کرنا شروع کر دیا

گزشتہ چند ہفتوں سے ایران انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو محفوظ  بنارہا ہے،سی این این

امریکی نیوز چینل   نے دعوی کیاہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو سیل  کرنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی نیوزچینل  کی جانب سےدعوی سامنے آیاہےکہ گزشتہ چند ہفتوں سے ایران انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو محفوظ بنارہا ہے، ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کےقریب سرنگوں میں بارودی سرنگیں بھی بچھا دیں،یورینیم کے ذخیرے تک رسائی پہلے کے مقابلے میں مشکل اورخطرناک ہو چکی، افزودہ یورینیم کو محفوظ بنانے کے عمل میں ایک ماہ سےزیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ 

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے منجمد فنڈز جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔