ایف بی آر ٹیکس ہدف 15264 ارب

ایف بی آر کے 15 ہزار264 ارب روپے کے نئے سالانہ ٹیکس ہدف کی تفصیلات

سالانہ ٹیکس ہدف رواں مالی سال کے مقابلے 2281 ارب روپے زیادہ رکھا گیا ہے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آئندہ مالی سال کے لیے 15 ہزار 264 ارب روپے کے سالانہ ٹیکس ہدف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

دستاویزات کےمطابق آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف رواں مالی سال کےمقابلےمیں 2 ہزار 281 ارب روپے زیادہ رکھا گیا ہے، جبکہ رواں مالی سال کا نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 983 ارب روپے ہے۔

آئندہ مالی سال براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 7 ہزار 613 ارب روپے اکٹھے کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جن میں انکم ٹیکس کی مد میں 7 ہزار 480 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔

دستاویز کےمطابق کیپٹل ویلیو ٹیکس سے 26.58 ارب روپے، ورکرز ویلفیئر فنڈ سے 22.31 ارب روپے جبکہ ورکرز پرافٹ فنڈ سے 83.58 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال بالواسطہ ٹیکسوں کی مدمیں 7 ہزار 651 ارب روپےوصول کیےجانےکا امکان ہے،کسٹمز ڈیوٹیز سےایک ہزار 651 ارب روپے،سیلزٹیکس سے 4 ہزار 92 ارب روپےجبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے ایک ہزار 73 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔