دورے کا مقصد سفارتی عمل سے متعلق تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لینا ہے
سفارتی عمل میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے قطری وفد ایران پہنچ گیا۔
معاہدے کو حتمی شکل دینے اور سفارتی عمل میں مدد کے لیے ایک قطری وفد ایران پہنچ گیا ہے، جس کی ایرانی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی ہے
وفد کی قیادت قطری وزیرِ اعظم کے مشیر کررہے ہیں،دورے کےدوران وفد نے ایرانی حکام کےساتھ ملاقاتیں اورمشاورت کی،جس میں جاری سفارتی کوششوں اورممکنہ معاہدے کی تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دورے کا مقصد سفارتی عمل کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھانا ہے تاکہ کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔