محرم الحرام کا چاند

محرم الحرام 1448 ہجری کا آغاز بدھ سے ہونے کا امکان

ماہرین کی ذوالحجہ کے 30 دن مکمل ہونے کی پیشگوئی

ترجمان سپارکو کے مطابق محرم کا چاند 15جون کو نظر آنے کے امکانات نہایت محدود ہے۔ ذی الحج 1447 ہجری کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ یکم محرم 17 جون کومتوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق محرم 1448ہجری کا چاند 15جون 2026ءکو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا، 15 جون کی شام پاکستان میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ اگر یکم محرم الحرام 17 جون کو ہوتی ہے تو پھر یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔

غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 50 منٹ ہوگی، ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اورغروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 40 منٹ کا فرق متوقع ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق یکم محرم 1448 ہجری 17 جون 2026 بروز بدھ متوقع ہے۔

بیان کے مطابق محرم الحرام کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی، چاندکی رویت کا فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونےوالی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی اسلامی مہینوں کے آغاز کا حتمی اختیار رکھتی ہے۔