روس نے رات بھر 70میزائل اور 611ڈرون حملے کئے، یوکرینی حکام
روس نے یوکرین پر ایک بار پھر حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملوں میں 30سے زائد افراد زخمی ہوئے،روس نے رات بھر 70میزائل اور 611ڈرون حملے کئے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے جی سیون ممالک سے روس پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،کہا کہ جی سیون ممالک ممالک یوکرین کی فضائی مددمیں اضافہ کریں،روس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔