وزیراعظم کی ہدایت ہےکہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے، علی پرویزملک
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ریلیف کی امید بڑھ گئی،وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا ہےکہ حکومت شفاف قیمتوں کے تعین اور توانائی سلامتی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو ریلیف ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ وزیراعظم،فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اوروزیر داخلہ کی سفارتی کاوشیں مثبت نتائج دے رہی ہیں جبکہ ایران اورامریکاجنگ بندی معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں،ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے آثارسامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت ہےکہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے۔
انہوں نےکہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئےشفاف فارمولا تیارکیا جائے گا جبکہ ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے،نئی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےبعد مرتب کی جائےگی اورحکومت قیمتوں میں ردوبدل کی وجوہات سے عوام کو مکمل آگاہ رکھےگی،علاقائی چیلنجز کےباوجودملک میں تیل کی سپلائی بلا تعطل جاری رہی اور حکومت و شراکت داروں کی ذمہ دارانہ حکمت عملی سے سپلائی چین محفوظ رہی۔
توقع ہےکہ آنے والے جمعے کو حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کیا جائے گا۔