عبدالعلیم خان کا بیان

امریکا،ایران میں تاریخی معاہدہ عالمی سفارتکاری میں بڑی پیشرفت ہے، عبدالعلیم خان

پاکستان نے خودکوعالمی استحکام کے کلیدی ضامن کی حیثیت سے منوایا، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر قومی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پھر عالمی استحکام اور علاقائی امن کے کلیدی ضامن کی حیثیت سے لوہا منوایا۔

عبدالعلیم خان نے تاریخی معاہدے پر دور اندیش قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کی سفارتی ساکھ کو بے مثال عروج حاصل ہوا۔

وفاقی وزیر مواصلات  نے کہا کہ پیچیدہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار کلیدی رہا، فیلڈ مارشل کی مضبوط لگن اور بے لوث کوششیں اعلیٰ ترین تحسین کی مستحق ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی بہترین کارکردگی کو بھی سراہا۔ کہا اسحاق ڈار اور محسن نقوی نے تاریخی امن معاہدہ یقینی بنانے میں ناگزیر کردار ادا کیا۔

عبدالعلیم خان نے برادر ممالک قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے مثبت تعاون کو خراج تحسین پیس کیا۔ کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ، آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے وژن کوسلام پیش کرتے ہیں۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان آج عالمی امن کے لیے کوشاں ایک پروقار اور سربلند قوم کے طور پر کھڑا ہے۔