لبنان پر اسرائیلی حملے تیز

اسرائیل کی امن عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش، لبنان میں شہادتوں کی تعداد 3912 ہوگئی

اسرائیل نے امن عمل سبوتاژ کرنے کےلیے لبنان پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا

اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں جاری امن عمل سبوتاژ کرنے کےلیے لبنان پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا۔

اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے نبتیہ پر بمباری اور گولہ باری کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ شہادتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی اسرائیلی حملوں میں 3 شہری شہید ہوئے تھے، دو مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید لبنانی شہریوں کی تعداد 3912 ہوگئی۔